چینی اسکینڈل کی فرانزک رپورٹ رکوانے کے لیے دائرپٹیشن ناقابل سماعت قرار

142

راولپنڈی (آن لائن)عدالت عالیہ راولپنڈی بینچ کے جسٹس طارق عباسی نے چینی پر سبسڈی کے نام پراٹھنے والے حالیہ چینی اسکینڈل سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی فرانزک رپورٹ کا اجرا رکوانے کے لیے عدالت عالیہ میں دائرپٹیشن ناقابل سماعت قرار دے کر نمٹا دی ہے ۔ہائی کورٹ آفس کی جانب سے پٹیشن پر اعتراض لگایا گیا تھا کہ چونکہ درخواست گزارکوئی اسٹیک ہولڈر نہیں ہے جس وجہ سے وہ یہ پٹیشن دائر کرنے کا مجاز نہیں ، لہٰذا یہ پٹیشن قابل سماعت نہیں ہے ،معروف صحافی شاہد اورکزئی کی جانب سے چینی اسکینڈل سے متعلقوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی فرانزک رپورٹ کا اجرا رکوانے کے لیے درخواست دائرکی گئی تھی ۔