بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل

102

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روزگیس کی سپلائی معطل رہی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق جمعرات کو صبح دس بجے سے کوئٹہ، کچلاک ،پشین،زیارت ، مستونگ ، قلات اور منگوچر کو گیس کی سپلائی معطل رہی ۔جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا ہے ، سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا تھا کہ گیس کی سپلائی ضروری کام کے سلسلے میں بند کی گئی تھی۔