مقبوضہ کشمیر میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا،مزید 27 کیسز سامنے آگئے

100

سرینگر(آن لائن)شمالی کشمیر کے بعد پہلی مرتبہ جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میںکوروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں مثبت کیسز کی تعداد 426تک پہنچ گئی ہے۔وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے 27 نئے مثبت کیسزسامنے آئے ہیں جن کا تعلق کشمیر سے ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے نئے کورونا کیسز کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی کل تعداد 426تک پہنچ گئی ہے، جن میں جموں سے56 اور کشمیر سے351کیسزہیں۔ لداخ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہے۔کشمیر میں مثبت قرار دیے گئے27مریضوں میں سے 14شوپیاں اور7 بانڈی پورہ، 4کپوارہ، ایک اننت ناگ اور ایک بارہمولہ کا ہے۔سکمز صورہ میں منگل کو25کیس مثبت قرار پائے گئے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران یہاں489نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں25 کومثبت قرار دیا گیا جبکہ464کی رپورٹ منفی آئی ۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا مثبت قرار دیے گئے 25نمونوں میں سے 14مریضوں کا تعلق شوپیاں،6بانڈی پورہ،4کپوارہ اورایک بارہمولہ سے تعلق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ3کورونا وائرس مریضوں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی جن میںبانڈی پورہ کے دو اور سرینگر کا ایک نوجوان شامل ہیں۔