ہم ویکسین کی تیاری کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

272

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جرمنی، چین اور دیگر ممالک کے بعد امریکی ویکسین کی تیاری کے بہت قریب ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں نریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس کے خلاف متعدد ممالک کی جانب سے ویکسین کی تیاری کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم امریکہ ویکسین کی تیاری کے بہت قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوروناوائرس کے خلاف ایک موثر ویکسین کی تیاری کے بہرت قریب ہیں جو وبا کے پھیلائو کو روکنے میں موثر ثابت ہوگی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ویسکین کی تیاری کے تمام مراحل بہترین طریقے سے سرانجام پارہے ہیں کیونکہ ہمارے پاس دنیا کے ذہین ترین اور قابل طبی ماہرین و ڈاکٹرز کی ٹیم موجود ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوروناوائرس سے شدید متاثرہ علاقوں جیسے نیویارک، کینٹکی کٹ، اور نیواورلینز کی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے۔

بریفنگ کے دوران امریکی نائب صدر مائک پینس، کورونا ٹاسک فورس کے کورڈینیٹر ڈیبورا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے طبی مشیر انتھونی فوسی بھی موجود تھے۔