انسٹاگرام ماہِ رمضان میں یکجہتی کو فروغ دے گی

381

معروف سماجی سائٹ انسٹاگرام نے رمضان المبارک میں لوگوں کےدرمیان مثبت رویے اور یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے اہم کردار ادا کرے گی ۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام رمضان کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے(نیکی کا مہینہ) ہیش ٹیگ متعارف کیا ہے جس کا مقصد رمضان سب لوگوں تک مثبت اور نیکی کا پیغام پھیلانا ہے۔

اس متعلق انسٹاگرام نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ پوری دنیا میں 2 ارب سے زائد افراد ماہ رمضان میں روزے رکھ رہے ہیں جو سال کے سب سے بڑے عالمی ثقافت کے لمحات ہیں، اس دوران پوری دنیا سے لوگ انسٹاگرام پر اپنے خیالات و جذبات کا اظہار کرتے ہیں جن کیلئے یہ ہیش ٹیگ متعارف کرایا گیا ہے ۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے رمضان میں 16ملین صارفین نے انسٹاگرام پر رمضان کا لفظ استعمال کیا تھا ، اس  وجہ سے  اس ماہ یہ قدم اٹھایا گیا۔

Instagram Ramadan

انسٹاگرام انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے بچاؤ کیلئے سماجی فاصلہ اختیار کرنا انتہائی ضروری ہےلیکن ایک دوسرے سے جڑے رہنا بھی نہایت اہم ہے اسی لیے ماہ مبارک میں نیا ہیش ٹیگ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تاکہ اس کے ذریعے صارفین ایک دوسرے کو نیکی کا پیغام دیں، اسے پھیلائیں اور لوگوں کی مدد کریں۔

اس ہیش ٹیگ کو کسی بھی اچھی اور مثبت پوسٹ، کمنٹس اور لائیو چیٹ کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے جیسے چیڑیٹی سےمتعلق معلومات، کسی کو اچھائی، درگزر یا امن کا پیغام دینا ہو یا پھر ورچوئل افطار میں بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہیش ٹیگ کو کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن فائٹرزیعنی ڈاکٹرز یا طبی عملےکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بھی پوسٹ میں واضح کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکا اور کینیڈا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج پہلا روزہ ہے جبکہ پاکستان، بھارت اور دیگر ایشائی ممالک میں مسلمان کر پہلا روزہ رکھیں گے ۔