کراچی میں آوارہ کتوں نے 4روز ميں 150افراد کو کاٹ ليا

260

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ميں لاک ڈاؤن کے دوران گزشتہ 4 روز میں آوارہ کتوں نے معصوم بچوں سميت مزيد 150 افراد کو کاٹ ليا ہے۔

کٹے کے کاٹنے کے واقعات کيماڑی، ملير، سرجانی اور محمود آباد ميں پيش آئے ہے۔صرف جناح اسپتال ميں روزانہ 40 سے 50 افراد کو لايا جا رہا ہے۔

محمود آباد کے رہائشيوں کا کہنا ہے کہ 20 سے زاید کتے گينگ کی طرح ہر فرد کے پيچھے دوڑ پڑتے ہيں۔

سندھ حکومت کی جانب سے کتوں کی نس بندی کی مہم کےليے ايک ارب روپے جاری کيے گئے تھے۔ کچھ علاقوں ميں کتوں کو پکڑکر نس بندی بھی کی گئی تھی لیکن لاک ڈاؤن شروع ہوتے ہی معاملہ دب گیا ہے۔