پشاور میں کرفیو اور فوج بلانے کا منصوبہ نہیں ہے، مشیر اطلاعات پختونخوا

105

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ پشاور میں کرفیو لگانے اور فوج بلانے کا کوئی پلان نہیں، حالات کنٹرول میں ہیں۔میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پاک فوج کے ساتھ رابطے میں ہے، جہاں بھی ضرورت پڑی ان کی خدمات لی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام اور قرنطینہ مراکز میں پاک فوج کی خدمات قابل تحسین ہے۔ اس پروگرام کے تحت اب تک صوبے میں 13 ارب روپے 11 لاکھ سے زائد خاندانوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔