چینی ڈاکٹروں کی ٹیم طبی سامان کے ساتھ 2 پاکستان پہنچ گئی

65

راولپنڈی (اے پی پی) چین کی فوج کے میجر جنرل ہوانگ چنگزن کی سربراہی میں چینی ڈاکٹروں کی ٹیم طبی سامان کے ساتھ 2 خصوصی طیاروں پر پاکستان پہنچ گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ چینی ڈاکٹر متعدی بیماریوں کے علاج میں مہارت رکھتے ہیں اور وہ 2 ماہ پاکستان میں رہ کر کورونا کی روک تھام کیلیے پاکستان کی کوششوں میں معاونت کریں گے۔