پشاور،جماعت اسلامی کے کارکنان نے نماز جمعہ سے قبل مسجد میں اسپرے کیا

77

پشاور(وقائع نگار خصوصی)پشاور میں نماز جمعہ سے قبل سیکڑوں مساجد میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کی اپیل پر کلورین سے صفائی کی گئی اور جرایثم کش اسپرے کیا گیا۔ شہر کی بڑی سرگرمی مشہور جامع مسجد درویش میں صفائی واسپرے کیا گیا۔ جامع مسجد درویش کو نماز جمعہ اور رمضان المبارک کے لیے مسجد کو کلورین ملے پانی سے صاف کرنے اور جراثیم کش اسپرے کرنے کے لیے امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن کی ہدایت پر الخدمت فائونڈیشن ضلع پشاور کے صدر ارباب عبدالحسیب نے الخدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں کی ایک ٹیم روانہ کی جنہوں نے مسجد انتظامیہ کے تعاون سے جامع مسجد کے ہال اور بڑے کمروں اور برآمدوں کو جرایثم کش اسپرے کیاگیا۔ آج کی سرگرمیوں کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن اور جماعت اسلامی کے رضاکاروں نے حالیہ وبا کے دوران خدمت وقربانی کی زبردست تاریخ رقم کی ہے۔ پشاور میں ہزاروں ضرورت مندگھرانوں کو غذائی اجناس پہنچائی گئی ۔ ہزاروں مساجد کی صفائی واسپرے کیا گیا اور محلے کی سطح پر امداد باہمی کے لیے الخدمت کمیٹیاں بنانے کاکام جاری ہے۔