بلوچستان،مختلف حادثات وواقعات میں 9افراد جاں بحق،31 زخمی

97

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان میں مختلف حادثات کے دوران 9 افراد جاں بحق 31 زخمی ہوگئے۔ ضلع خضدار کے علاقے کراڑو میں مین آر سی ڈی شاہراہ پر کراچی سے پشین جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 12 زخمی ہوگئے۔ ضلع سبی کے علاقے حاجی شہر کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم سے ایک شخص جاں بحق 12 زخمی ہوگئے۔ ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں گاڑی الٹنے کی وجہ سے دو افراد جاں بحق، چھے زخمی ہوگئے۔ ضلع پشین کی تحصیل خانوزئی میں گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم سے بھی ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ سبی کے علاقے لونی میں کتے کے کاٹنے سے بچی شدید زخمی ہوگئی۔ انتظامیہ کے مطابق تمام جاں بحق افراد اور زخمیوں کو متعلقہ اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔