پشاور، لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 96 افراد گرفتار

82

پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت سے لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 96 افراد گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) پشاور محمد علی اصغر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام حکومت کے احکامات پر عمل کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ڈی سی پشاور کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔خیال رہے کہ چند روز قبل کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے آل سٹی تاجراتحاد کے رہنما حماد پونا والا کو گرفتار کرلیا تھا۔کراچی میں تاجروں کی طرف سے دکانیں کھولنے پر پولیس حرکت میں آگئی تھی۔ تاجروں کی ایک بڑی تعداد نے صدر، بولٹں مارکیٹ اور طارق روڑ پر دوکانیں کھولنے کی کوشش کی تو پولیس کی بھاری نفری نے انہیں روکا۔ تاجروں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور پولیس کے سامنے سخت مزاہمت کی۔تاجروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاوں کی وجہ سے ان کا شدید نقصان ہورہا ہے اور حکومت ان کی مالی معاونت نہیں کررہی ہے۔