آل کراچی تاجراتحاد نے آن لائن بزنس سے متعلق ایس او پیز کو مسترد کر دیا

415

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل کراچی تاجر اتحاد نے آن لائن بزنس سے متعلق ایس او پیز کو مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تاجر اتحاد کے ترجمان عتیق میر نے کہا ہے کہ آن لائن کاروبار کی سہولت سے صرف5 فیصد تاجر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے مذاکرات کرنے والے تاجر ٹریپ ہوگئےہیں،آن لائن کاروبار سے متعلق ایس او پیز سندھ حکومت کا تکنیکی انکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوم آفس کھولنے کیلئے 6 لاکھ سے زاید درخواستیں جمع کرانا ہوں گی، کراچی میں لاکھوں افراد بغیر احتیاط کے گھوم رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاوَن پر عملدرآمد نہ کرایا گیا تو کاروبارکھولنے کا اختیار ہو گا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے آج آن لائن کاروبار کےایس اوپیزجاری کیے تھے جس کے مطابق آن لائن کاروبار رسید پر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اس ضمن میں جاری حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ آن لائن کاروبارکی ایک رسید بطورثبوت حکومت کوجمع کروانی ہوگی جبکہ کاروبارکا مالک ملازمین کی صحت کا ذمہ دار ہو گا۔

حکمانامے کے مطابق آن لائن آرڈرلیےجائیں گے جبکہ دکان کھولنےکی اجازت نہیں ہوگی،آن لائن کاروباری سرگرمیوں کااطلاق 27 اپریل سےتاحکم ثانی ہوگا۔