لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی کی میڈیکل ٹیم کی جانب سے کوروناوائرس ویکسین کے تجربے میں شامل ہونے کیلئے پوری فیملی تیار ہوگئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے کوروناویکسین کے ٹرائل میں پوری فیملی جس میں والدین اور ایک بیٹی شامل ہے، حصہ لے رہی ہے۔
فیملی کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی پہلی کامیاب آزمائش میں شامل ہو کر ہم تاریخ رقم کرنا چاہتے۔ والدین اور بیٹی نے رضاکارانہ طور پر خود کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین ٹیم کے ساتھ رجسٹر کروایا ہے۔ فیملی کا کہنا تھا کہ ہم ویکسین کی کامیاب آزمائش کے لیے دعاگو ہیں۔
واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی میڈیکل ٹیم نے کوروناویکسین کو 500 افراد پر تجربہ کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ایک ہزار سے زائد افراد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا جنہیں دو گرپوں میں تقسیم کرکے 2 مختلف ویکسین لگائی جائیں گی۔
رضاکارانہ افراد کی اوسط عمر 18 سے 55 سال تک ہے جن کا میڈیکل اسکریننگ کے بعد انتخاب کیا گیا ہے کہ اُن میں کو کوروناوائرس، کینسر یا دیگر بیماریاں موجود نہ ہوں۔