دودھ اور ہلدی ۔۔۔۔ چونکا دینے والے فائدے

531

ایشیا میں عام استعمال ہونے والی ہلدی کے فوائد ہر روز سامنے آرہے ہیں اور اب متعدد تحقیق کے بعد اسے جادوئی شے قرار دیا جاچکا ہے۔ مصدقہ معلومات اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہلدی اپنے اندر انقلابی طبی خواص رکھتی ہے۔ تو پہلے ہلدی کی چائے کے فوائد پڑھتے ہیں اور اس کے بعد چائے تیار کرنے کی ترکیب جانتے ہیں۔
۱۔ آرتھرائٹس میں آرام پہنچاتی ہے ۔
۲۔ قوت مدافعت بڑھاتی ہے ۔
۳۔ دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے ۔
۴۔ پیٹ کے درد میں کمی آتی ہے ۔
۵۔ بھولنے کی بیماری ختم ہوتی ہے ۔
۶۔کینسر کے خطرے کو کم کرتی ہے ۔
۷۔ ذیابیطس کا خطرہ کم کرے اور علاج ممکن بنائے ۔
۸۔ پھیپھڑوں کے مسائل میں مفید ہے ۔
ہلدی کی چائے بنانے کا طریقہ :
ہلدی پاؤڈر ۔۔2 چائے کے چمچ
دودھ ۔۔1 گلاس
دودھ میں ہلدی شامل کر کے ہلکی آنچ پر 10 منٹ تک اُبال لیں ۔
کپ میں چھان کر نکال لیں اور نیم گرم پی لیں ۔
ذائقہ دار بنانے کے لیے آپ اس میں شہد، کالی مرچیں، دیسی کریم کا استعمال کرسکتے ہیں ۔