رمضان المبارک میں79 کالعدم تنظیموں کی چند ہ اکٹھا کرنے پر پابندی عائد

134

پشاور(آن لائن )وفاق کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی حکومت نے 79کالعدم تنظیموں کے رمضان المبارک میں چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی عائدکر دی ہے ۔خیبر پختونخوا حکومت نے 79کالعدم تنظیموں کی تفصیلات تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردی ہے قبائلی اضلاع سمیت صوبے کے بعض کالعدم تنظیم بھی اس میں شامل ہیں 79کالعدم تنظیموں کی تفصیلات وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبائی حکومتوں کو ارسال کی گئی ہیں مختلف کالعدم تنظیموں کے رمضان المبارک میں چندہ اکھٹا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہیں اور ان تنظیموں کی جانب سے چندہ اکٹھا کرنے پر ان کے خلاف قانون کے تحت کاروائی کی ہدایات کی ہے ۔جبکہ مختلف عبادت گاہوں کی انتظامیہ کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کیا ہے کہ وہ مساجدوں میں انہیں آنے کی اجازت نہ دیا جائے ۔ قانون نافذکرنے والے اداروں کو ہدایات کی ہے کہ وہ ان کی نگرانی کرے ۔