مرحوم ڈاکٹر جاوید کے اہل خانہ کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان

202

پشاور(اے پی پی)خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان نے ہفتے کے روز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا اور وہاں پر کورونا سے جاں بحق ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر جاوید کے انتقال پر ڈاکٹر کمیونٹی سے دلی تعزیت کی۔ وزیر اعلیٰ نے مرحوم ڈاکٹر کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر اسپتال انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے مرحوم ڈاکٹر جاوید کو قوم کا اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے دوسروں کی جانیں بچانے کے لیے اپنی جان کی قربانی پیش کی اور اس کی یہ عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کورونا مریضوں کے لیے ڈاکٹر جاوید کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کا نام سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے اور اس کے اہل خانہ کے لیے خصوصی پیکیج دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکرٹری داخلہ اکرم اللہ اور صحت سید امتیاز حسین بھی وزیر اعلیٰ کے ساتھ تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے تمام ڈاکٹرز ، نرسز، پیرا میڈکس اور دیگر طبے عملے سے یکجہتی کا اظہار کررتے ہوئے کہا کہ حکومت فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے طبی عملے کے ساتھ ہے اور ان اس مشکل وقت میں ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے طبی عملے کو خصوصی پیکیج دینے پر کام کر رہی۔