پاکستان 8 جون تک کورونا کی وبا پر قابو پاسکتا ہے: محققین

571

سنگاپور یونیورسٹی کے کووڈ-19 پر تحقیق کرنے والے محققین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں 8 جون تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن میں محققین نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ڈیٹا کے تحت یہ جانچا ہے کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس پر کب تک قابو پایا جا سکے گا۔

محققین کا کہنا ہے کہ تمام ممالک کے لیے اندازے سنگاپور یونیورسٹی نے ایس آئی آر ایپیڈیمک ماڈل کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔

اس ماڈل کے مطابق  پاکستان میں ابھی کورونا کیسز نکتہ عروج پر نہیں پہنچے، سخت احتیاطی تدابیر سے وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے لیکن اس کے باوجود ممکن ہے کہ وائرس پر قابو پانے کے لیے 8 جون تک کا عرصہ لگ جائے۔

اسی طرح پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت کے لیے  21 مئی تک وبا پر قابو کیے جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ جب کہ دنیا میں کورونا کیسز میں سرفہرست امریکا کے لیے بتایا گیا ہے کہ امریکا میں 11 مئی تک وبا 97 فیصد تک کنٹرول میں آ جائے گی۔