دو صحافیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق مظفر آباد پریس کلب کی سرگرمیاں معطل

233

مظفرآباد (صباح نیوز) 2 صحافیوں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔ تمام اراکین کا کورونا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ متاثرہ صحافیوں سردار رضا اور فدا حسین کا تعلق اے آر وائی سے ہے۔ صدر سینٹرل پریس کلب سجاد میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اراکین سے مشاورت کے بعد پریس کلب ایک ہفتے کیلیے مکمل بند کر دیا ہے، پریس کلب میں جو بھی میڈیا ورکر گزشتہ دنوں آتے رہے ان سب کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے، ٹیسٹ کرانے سمیت تمام صحافیوں کو آئیسولیشن میں رکھنے کے انتظامات بھی کیے جارہے ہیں۔