ایران خطے میں کشیدگی نہیں بڑھائے گا‘ صدرحسن روحانی

123

تہران (صباح نیوز) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران خطے میں جھڑپ یا پھر تنائو پیدا کرنے والا فریق نہیں بننے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہرانی ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں کہا گیا کہ صدر روحانی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حامد الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔دونوں رہنمائوں کی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی پر غور کیا گیا۔