ستر سال سے مقابلہ کررہے ہیں،بھارت کا غرور جلد خاک میں مل جائیگا،حزب المجاہدین

79

سری نگر،مظفر آباد(صبا ح نیوز)حزب المجاہدین کے نائب امیرسیف اللہ خالد اور آپریشنل کمانڈر فیلڈ محمد بن قاسم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے ساتھ حالیہ جھڑپوں میں شہیدہونے والے مجاہدین کو شاندار الفاظ میں خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا غرور عنقریب خاک میں مل جائے گا اور ملت مظلومہ کشمیر کوضرور آزادی کی نعمت نصیب ہوگی ،کشمیری قوم ان سخت حالات میں جہاں پوری دنیا کوایک وبا کا سامنا ہے تن تنہا ا س وبا کا مقابلہ کررہی ہے ،ایسی صورتحال کے باوجود بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم و جبر جاری رکھاہوا ہے ۔بھارتی فوج کے خلاف ان سنگین حالات میں بھی مٹھی بھر مجاہدین ،سامان حرب و ضرب نہ ہونے کے باوجودسینہ سپر ہوکر ایک ایسی تاریخ رقم کررہے ہیں جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔قوم کے نوجوان جو ملت کا سرمایہ ہیںوہ کل بھی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں اور آج بھی اپنا قیمتی لہو اسلام و آزادی کی خاطر نچھاور کررہے ہیں ۔ سیف اللہ خالد نے ایک بیان میں شوپیاں اور کشتواڑ میں بھارتی فوج کے خلاف2 الگ الگ جھڑپوں کے دوران شہید ہونے والے مجاہدین شاہد منظور ،شہیدشفاعت الاسلام ، شہیدعادل احمدٹھوکر اور شہید شاہد احمد بٹ کو ان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اپنی قربانیاں تحریک آزادی کی آبیاری کے لیے دے رہے ہیں ،اس دور میں یہ عظیم قوم کے سپوت اپنی زندگیاں اللہ کی راہ میں قربان کرکے قرون اولیٰ کی یاد تازہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم نے سات دہائیوں سے لاکھوں کی تعداد میں قربانیاں پیش کی ہیں،ہزاروں بستیاں کھنڈرات بن چکی ہیں لیکن کشمیری قوم اپنے جائز حق کے لیے ستر سال سے دشمن کے سامنے جھکنے کے بجائے ہمیشہ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ محمد بن قاسم نے بھی اپنے ایک بیان میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اللہ پر بھروسہ ہے وہ ہمیں ان قربانیوں کے بدلے میں بھارتی ظلم و جبر سے آزاد کرے گا اور جو اس مقدس تحریک پر اپنا مقدس لہو پیش کررہے ہیں، ان شہداء کے لیے اللہ نے ضرور اعلیٰ و ارفع مقام رکھا ہوگا ،اللہ ان کی قربانیاں قبول فرمائے اور ہماری مظلوم قوم کو جلد از جلد اس برہمن دشمن کے چنگل سے آزاد کرے۔انہوں نے کہا کہ کشتواڑ میں شہید ہونے والے مجاہدین نے بھارتی فوج کے خلاف مختلف کارروائیوں میں حصہ لے کر دشمن کو جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا تھااور کئی کارروائوں میں انہوں نے دشمن سے اسلحہ چھین کر دشمن کے دانت کھٹے کیے تھے جس پر حزب کو ہمیشہ ناز رہے گا اور ان شہدا ء کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا غرور عنقریب خاک میں مل جائے گا اور ملت مظلومہ کشمیر کوضرور آزادی کی نعمت نصیب ہوگی ۔دونوں رہنمائوں نے رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں قوم کو ورثاء شہداء کو یاد رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔