کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھر میں لاکھوں خاندان مشکلات کا شکار ہیں ، الخدمت انہیں گھروں پر راشن پہنچانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس سلسلے میں مخیر حضرات سے عطیات جمع کرنے کے لیے الخدمت کاملک کی معروف کمپنیوں”دراز اور”ٹی سی ایس “سے معاہدہ طے پایا ہے۔
صاحب ثروت افراداپنی زکوٰة، عطیات،صدقات،بغیر ٹیکس کٹوتی اور کمپنیوں کو فیس ادا کیے بغیر مستحق خاندانوں کے لیے راشن، یتیم بچوں کی کفالت،افطار،مستحق بچوں کی تعلیم،نادار مریضوں کے علاج ،عید گفٹ و دیگر مصارف کے لیے جمع کرواسکتے ہیں۔
کورونا کے باعث لاک ڈاؤن میں کی صورتحال رمضان المبارک میں بھی جاری ہے ،کارباری سرگرمیاں تا حال معطل ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں مزدور اورملازمین آمدنی سے محروم ہو گئےہیں۔
سفید پو ش خاندان بھی فاقے کرنے پر مجبور ہیں ،الخدمت فاؤنڈیشن نے ایسے ہی لاکھوں غریب خاندانوں کو ان کے گھروں پر خشک راشن،تیار کھانا ،سستی روٹی و سالن فراہم کرچکی ، ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو حفاظتی کٹ فراہم کی جارہی ہیں۔
راشن فراہمی کا عمل تا حال جاری ہے۔مخیر حضرات خشک راشن،حفاظتی سامان اور نقد ی کی صورت میں تعاون کر سکتے ہیں،آن لائن ،دراز اور ٹی سی ایس پورٹل کے ذریعے اپنے عطیات جمع کروانے کے لیے 335-4556667 پررابطہ کرکے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔