فطرہ، فدیہ اورکفارہ صوم کا اعلان کردیا گیا

670

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے فطرہ ،فدیہءصوم اور کفارہءصوم کا اعلان کردیا ہے۔

صدقہ فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار چکی کا آٹا دو کلو گرام 125روپے فی کس ہے ،گندم کے حساب سے یہ فطرہ کی کم سے کم رقم ہے۔

مفتی منیب الرحمن کے مطابق جو کے نصاب سے فطرہ 320روپے ،کھجور کے نصاب سے 1600روپے ، کشمش کے نصاب سے 1920روپے اور پنیر کے نصاب سے3540روپے بنتا ہے۔

مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکری جو لوگ روزہ نہیں رکھ سکتے ، وہ30 روزوں کا فدیہ بالترتیب چکی کا آٹا3750روپے ، جو 9,600روپے ،کھجور 48,000روپے ، کشمش 57,600روپے اور پنیر 1,06,200روپے اداکریں۔

مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ جن حضرات کو اللہ تعالیٰ نے رزق میں کشادگی عطاکی ہے اور وافر دولت سے نوازاہے،وہ اپنی مالی حیثیت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جَو یا کھجور یا کشمش یا پنیر کے حساب سے فطرہ ، فدیہ اور کفارات اداکریں تاکہ نعمتِ مال کا تشکّر بھی ہو اور نادار طبقات کی بھی ضروریات پوری ہوں۔

مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم نے چکی کے آٹے کی قیمت معلوم کرکے فطرہ/فدیہ بتایاہے کہ اللہ کی راہ میں عمدہ چیز دینی چاہیے۔

جو لوگ اس قیمت کا آٹا استعمال کرتے ہیں وہ اس حساب سے دو کلو کی قیمت دےدیں۔اس سال زکوٰہ کا نصاب46,329روپے ہے۔