چین: دو بڑے شہروں میں اسکول کھول دئیے گئے

220

بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ اور شگھائی میں تمام اسکولوں میں سرگرمیاں معمول پر آگئیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں کوروناوائرس کا زور ٹوٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں معمولاتِ زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

حالیہ دنوں میں چین کی حکومت نے بیجنگ اور شنگھائی میں تمام اسکولوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد لاکھوں بچوں نے اسکولوں میں حاضریاں دیں۔ ووہان میں اسکولوں کو 6 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسکولوں سے قبل چین میں صنعتی اداروں اور کاروباروں کو بھی کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ۔ ملک کے 73 سایحتی مقامات کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 82,830 ہے جبکہ اموات کی تعداد 4,633 تک ہے۔