احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں تو معمولات زندگی بحال ہوسکتے ہیں، سعودی حکومت

246

ریاض: سعودی حکومت نے عوام کو کرفیو سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرفیو میں نرمی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک عوام حفاظتی انتظامات پر عمل پیرا رہیں گے۔

العربیہ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ کوروناوائرس وبا کے باعث ملک بھر میں کرفیو عوام کی سلامتی کیلئے نافذ کیا گیا ہے تاہم کرفیو میں نرمی ریلیف کے طور پر کی گئی ہے۔ اگر عوام احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کو یقیی بنائے گی تو کرفیو میں نرمی برقرار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دئیے گئے ریلیف میں عوام غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے تو کرفیو میں نرمی ختم بھی کی جاسکتی ہے تاہم شہری سماجی برقرار رکھتے ہوئے دیگر احتیاطی تدابیر اپناتے رہے تو معمولات زندگی بحال بھی ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی حکومت نے جزوی طور پر کرفیو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی عرب میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 17,522 ہے جبکہ اموات کی تعداد 139 تک پہنچ گئی ہے۔