کورونامریض پرملیریا دواکےاستعمال پروارننگ انتباہ جاری

248

امریکی ادارہ فوڈاینڈڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونامریض پرملیریاکی دواکےاستعمال پروارننگ جاری کر دی۔

ایف ڈی اے کے مطابق نے کوروناوائرس کیلیےہائیڈروکسی کلوروکوئن کے اسپتال سے باہر استعمال پر خبردار کرتے  ہوئے کہا ہے کہ کوروناوائرس کےنان ہاسپٹالائزڈمریضوں پرکلوروکوئن کےنامناسب  استعمال پرتشویش ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ہائیڈروکسی کلوروکوئن اور کلوروکوئن دوا کی ہاسپٹلائزڈمریضوں پرعارضی استعمال کی اجازت دی تھی تاہم ان دواؤں کےاسپتال سےباہراستعمال کی سیفٹی کےبارےمیں جائزہ لیاجارہاہے۔

ایف ڈی اے کے مطابق ہائیڈروکسی کلوروکوئن،کلوروکوئن سےدل کی دھڑکن کےسنگین مسائل،دیگرمضراثرات ہیں، ہائیڈروکسی کلوروکوئن،کلوروکوئن کا کوروناوائرس کےعلاج کیلئےکلینیکل ٹرائل جاری ہے۔