لاک ڈاؤن سے بیروزگا رہونیوالے شخص نے خود کشی کرلی

171

مظفر آباد (صباح نیوز) مظفر گڑھ میں بیروزگاری سے تنگ آ کر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے کوٹ ادو میں بیروزگاری سے تنگ آ کر نذیر نامی شخص نے خودکشی کرلی ۔نذیر کی بیوہ کے مطابق نذیر نجی لیب میں کام کرتا تھا، لاک ڈائون کے باعث لیب بند ہوگئی تھی، لاک ڈائون کی وجہ سے شوہر ایک ماہ سے بے روزگار تھا۔نذیر کی بیوہ نے کہا کہ گزشتہ روز بچیوں کو پانی سے روزہ کھولتے دیکھ کر نذیر رات زہریلی گولیاں کھا کر سو گیا تھا۔ مقامی پولیس کے مطابق ورثا خودکشی کرنے والے شخص کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کیا۔