بھارتی فوج کی کولگام میںریاستی دہشتگردی ،مزید 4 کشمیری شہید

177

سری نگر( آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کولگام کے علاقے گدر پرانہل میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کر دیے، جس سے گزشتہ 5روز کے دوران شہید ہونیوالے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق ضلع کے گدر پرانہل علاقعے میں واقع سرکاری ہائی اسکول میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ان نوجوانوں کو شہید کیا۔ایک فوجی میجر پٹیل کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ سائوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ایک سرکاری ہائی اسکول میں چھپے ہونے کی اطلاع پر فورسز نے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ سائوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع پلواما کے علاقعے اونتی پورہ میں 3 ، جمعہ کو ضلع اسلام آباد کے علاقے کھار پورہ آرونی میں 2 جب کہ بدھ کو ضلع شوپیاں کے علاقے ملہورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران4 کشمیری نوجوان شہید کر دیے تھے۔