دفاتر کھولنے کی کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں،ترجمان نادرا

112

اسلام آباد(اے پی پی) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے نادرا دفاتر کھولنے کی کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔ پیر کو جاری بیان میں ترجمان نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے جو ہدایات ملیں گی ان پر عملدرآمد کیا جائے گا، نادرا دفاتر کھولنے کی صورت میں تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی اور اس بارے میں عوام کو میڈیا کے توسط سے آگہی دی جائے گی۔ ترجمان نے عوام سے درخواست کی کہ رمضان المبارک میں زحمت سے بچنے کے لیے نادرا دفاتر کھولنے کے حوالے سے حکومت کی ہدایات ملنے کے بعد ہی نادرا دفاتر آئیں۔