پہلے ہی ہفتے لیمو کی قیمت آسمان پر جاپہنچی

541

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رمضان کے پہلے ہفتے میں ہی کراچی میں لیمو کی قیمت میں دگنا اضافہ ہوگیاہے،فی کلو قیمت 400 روپے تک جاپہنچی،دکانداروں نے لیمو کی مانگ میں اضافے کو قیمتیں بڑھنے کی وجہ قرار دےدیا۔

رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی مہنگائی کا طوفان آگیا،دیگر اشیاء خورونوش کی طرح لیمو کی قیمت میں بھی دگنا اضافہ ہوگیا اور فی کلو قیمت 400 روپے تک جاپہنچی،دکانداروں کے مطابق لیمو کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے قیمتیں بڑھیں ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں لیمو کی سب سے زیادہ طلب ہوتی ہے، مشروبات میں اگر لیمو نا ہو تو مزا ہی نہیں آتا ایسے میں قیمت بڑھنا افسوسناک ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک میں رمضان آتے ہی اشیاء خورونوش کی قیمتیں کم کردی جاتی ہیں جبکہ پاکستان میں اس کے برعکس صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔