سوئیڈن لاک ڈائون کے خلاف، متعدد ممالک کی جانب سے تنقید

363

اسٹاک ہوم: امریکہ میں موجود سوئیڈن کی سفیر کیرن اولریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ مئی میں سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے شہری کوروناوائرس کو شکست دے دیں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسٹاک ہوم میں لاک دائون نہیں لگایا گیا ہے جس کے باعث سوئیڈن کی حکومت کو متعدد ممالک اور اداروں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

کیرن اولریکا نے کہا ہے کہ مئی میں اسٹاک ہوم میں کوروناوائرس پر قابو پالیا جائے گا کیونکہ آبادی کا 30 فیصد حصہ پہلے ہی وائرس کیخلاف قوت مدافعت پیدا کرچکا ہے۔

خیال رہے کہ سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں لاک ڈائون نہیں لگایا گیا تھا تاہم فٹبال میچز اور یونیورسٹیاں بند کی گئی تھیں جبکہ ریستوران، مذہبی مقامات اور سینما بدستور کھُلے ہوئے ہیں۔

سوئیڈن کے ہرڈ امیونٹی اپرویچ کے سربراہ ڈاکٹر اینڈرس ٹینگل نے کہا کہ ہم لاک ڈائون کے سخت خلاف ہیں۔ کوروناوائرس ایسی بیماری ہے جس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سوئیڈن میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 18,926 ہے جبکہ اموات کی تعداد 2,274 ہے تاہم سوئیڈش نیشنل بورڈ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں سے 90 فیصد کی عمر 70 سال سے زائد تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہوئے افراد کو پہلے ہی متعدد امراض لاحق تھے جیسے ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب وغیر۔