چاند جمعرات کو خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

759

جدہ میں فلکیاتی علوم کی سوسائٹی نے بتایا ہے کہ 7 رمضان جمعرات 30 اپریل کو چاند خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا- کسی دوربین کے بغیر دیکھا جاسکے گا.

مقامی ویب سائٹ عاجل کے مطابق جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زاہرۃ نے فیس بک پیج پر بیان میں کہا کہ چاند رات کو گیارہ بجکر 39 منٹ پر مکہ مکرمہ کے افق پر نظر آئے گا.

ابو زاہرۃ نے بتایا کہ جس وقت چاند خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا اس وقت وہ 895151 ڈگری کی اونچائی پر ہوگا.چاند 47.8 فیصد روشن ہوگا اور سورج سے 387154 کلو میٹر کے فاصلے پر ہوگا.ابو زاہرۃ نے مزید کہا کہ چاند کے خانہ کعبہ کے اوپر نظر آنے کا واقعہ ستاروں،سیاروں کی گردش سے متعلق ماہرین فلکیات کے دقیق ترین حساب کا پتہ دیتا ہے.

اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ماہرین چاند سمیت تمام ستاروں اور سیاروں کے محل وقوع کی نشاندہی دقیق ترین شکل میں کررہے ہیں.

ابو زاہرۃ نے مزید کہا کہ چاند کے خانہ کعبہ کے اوپر نظر آنے کے واقعہ کی مدد سے قبلے کا رخ آسانی سے متعین کیا جاسکتا ہے.دور دراز کے ممالک کے باشندے اس واقعہ کو دیکھ کرخانہ کعبہ کی طرف مساجد کا رخ ہونے نہ ہونے کا پتہ آسانی سے لگا سکتے ہیں.ماضی میں دنیا بھر کے لوگ اسی قسم کے واقعات کو بنیاد بناکر قبلے کا رخ متعین کیا کرتے تھے.

یاد رہے کہ ا س سال چاند خانہ کعبہ پر دوسری مرتبہ نظر آئے گا- پہلی بار 6 مارچ 2020 کو یہ واقعہ پیش آیا تھا.