متحدہ عرب امارات میں آئی فون اور آئی پیڈ میں انسٹال شدہ میل ایپ فوری طور پر ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
ابوظہبی ڈیجیٹل اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئی فون اور آئی پیڈ میں پری انسٹال میل کا استعمال روک دیں۔
اس حوالے سے اتھارٹی نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سیکورٹی اور پرائیویسی خدشات کے باعث صارفین میل ایپ کو ترک کردیں ۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ میل ایپ میں پرائیویسی سے متعلق کچھ کمزوریاں سامنے آئی ہیں اور ان خامیوں کی وجہ سے صارفین کا ڈیٹا ہیکرز تک پہنچ سکتا ہے۔
اتھارٹی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ جب تک ایپل کمپنی اس مسئلے کا حل تلاش نہیں کر لیتی دوسری میل ایپزکا استعمال کیا جائے۔