رمضان المبارک میں پھل اور سبزیاں عوام کی پہنچ سے باہر

515

کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری)رمضان المبارک میں پھل اور سبزیاں عام عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہے،شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔

29 اپریل بروز بدھکمشنر کراچی کی جاری کردہ پرائس لسٹ کے مطابق ٹماٹر14روپے فی کلو کے بجائے 20 روپے،لیمو 363کے بجائے 400 روپے فی کلو،پیاز کی سرکاری قیمت 35 روپے فی کلو کے بجائے50 روپے فی کلو،

لہسن کی سرکاری قیمت263روپے فی کلوہے،جبکہ مارکیٹ میں320روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے،ادرک کی سرکاری قیمت 253 روپے ہے،فروخت 350 روپے فی کلو،سبزمرچ کی سرکاری قیمت 63فی کلو،فروخت 120روپے فی کلو،آلوسرکاری قیمت 40روپے فی کلو،فروخت 60 روپے فی کلو،

بینگن کی سرکاری قیمت12 روپے فی کلوجبکہ فروخٹ 35روپے فی کلو،دیسی کھیرا کی سرکاری قیمت 22،فروخٹ 50روپے فی کلو، کریلے کی سرکاری قیمت 53 روپے،فروخٹ 80روپے فی کلو،میتھی کی سرکاری قمت 63،فروخٹ 80 روپے فی کلو،

پھول گوبھی کی سرکاری قیمت 28،فروخٹ 40 روپے فی کلو،شلجم کی سرکاری قیمت 33 روپےفروخٹ 50 روپے فی کلو،شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 33 روپے،فروخت 50 روپے فی کلو،توری کی سرکاری قیمت 22،فروخٹ 40روپے فی کلو،

کدو کی سرکاری قیمت17،فروخت 40 روپے فی کلو،اروی کی سرکاری قیمت153،فروخٹ180روپے فی کلو،بھنڈی کی سرکاری قیمت53،فروخت 80روپے فی کلو،

مٹر کی سرکاری قیمت113،فروخت 120روپے فی کلو،ٹینڈے کی سرکاری قیمت 53،فروخت 80روپے فی کلو، گاجر کی سرکاری قیمت 63،فروخت 80 روپے فی کلو میں کی جا رہی ہے۔

اسی طرح رمضان المبارک میں پھل بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئے ہے۔رمضان المبارک کے پا نچویں روزے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں پھل بھی کمشنر کراچی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ سے مہنگے داموں فروخت ہو رہے تھے۔

سیب گولدن 183 کے بجائے 250 روپے فی کلو،امرودکی سرکاری قیمت 83،فروخت 120روپے فی کلو، کیلے کی سرکاری قیمت 83، فروخت120 روپے فی درجن،اسٹابری کی سرکاری قیمت 126 فروخت 250 روپے فی کلو، خربوزہ کی سرکاری قیمت 73،فروخت 100روپے فی کلو،

کھجور کی سرکاری قیمت 203 روپے فی کلو، فروخت 300 روپے فی کلو اور تربوز کی سرکاری قیمت 33 کے بجائے 50 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگے۔

اسی طرح انڈہ 58 گرام سرکاری قیمت 82 روپے فی درجن مقرر ہےجبکہ مارکیٹ میں120 روپے فی درجن فروخت جاری ہے۔

کمشنر کراچی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کا تعین تو کردیتے ہیں۔لیکن اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرانے میں بے بس نظر آتے ہیں۔

سرکاری پرائس لسٹ کے باوجودشہر میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمت پر سبزی و فروٹ،اشیا خورونوش اور اشیا صرف فروخت کررہے ہیں۔