آسٹریلیا بھی کورونا ویکسین کا تجربہ کرنے والے ممالک میں شامل

293

کنبیرا: آسٹریلیا بھی کورونا ویکسین کا انسانوں پر تجربہ کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ممتعدد ممالک نے کورونا ویکسین کی تیاری کا دعویٰ کیا ہے جس میں امریکہ، چین اور برطانیہ ہے تاہم آسٹریلیا بھی ان ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں کوروناوائرس کیخلاف تیار کی گئی ویکسین کے انسانوں پر تجربات کیے جا رہے ہیں۔

ویکسین کا نام S-Trimmer رکھا گیا ہے۔ یہ ویکسین آسٹریلوی کلینکل ریسرچ کمپنی اور چینی کمپنی گلوبل بائیو ٹیکنالوجی کلوور بائیو فارماسیوٹیکلز نے مل کر تیار کی ہے جو کہ اگلے 2 ماہ میں انسانوں پر آزمائی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے ویب سائٹ پر رضاکارانہ افراد کو ریجسٹریشن کی دعوت دے دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو افراد ویکسین کی تحقیقی کا حصہ بننا چاہتے ہوں وہ ٹرائل میں شامل ہوسکتے ہیں۔ رضاکارانہ افراد کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ صحت مند ہوں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا نہ ہوں جیسے کینسر، بلڈ پریشر کوروناوائرس وغیرہ۔

واضح رہے کہ چینی فارماسیوٹیکل گروپ نے پاکستان میں بھی کوروناویکسین کے ٹرائل کی پیشکش کی تھی۔