کورونا وائرس: خاتون ڈاکٹر نے خود کشی کرلی

507

کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے ولی خاتون ڈاکٹر نے خود کشی کرلی۔

امریکی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے کے باعث ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی۔

پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ 49 سالہ ڈاکٹر لورنا برین ورجینیا میں اپنےخاندان کے ہمراہ رہ رہی تھیں ،انھوں نے خودکو زخمی کرلیا تھا اور وہ ان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

ڈاکٹر برین مین ہیٹن میں واقع نیویارک پریبسٹرین ایلن اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتی تھیں جہاں اب تک کورونا وائرس کےبڑی تعداد میں مریض لائے گئے ہیں، ابھی یہ واضح نہیں کہ زندگی کا خاتمہ کیوں کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس  و اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ کورونا کی وَبا پھیلنے کے بعد بہت زیادہ تناؤ کا شکار تھیں،ان کے والدمیڈیا کو بتایا کہ “اس نے اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے کی بھرپور سعی کی ہے مگر اس نے میری بیٹی کی جان لے لی ہے”۔

شارلوٹسویل پولیس کےسربراہ راشل بریکنےکا کہنا ہےکہ” کورونا وائرس کے مریضوں کا سب سے پہلے سامنا کرنے والے اور ان کے علاج میں پیش پیش طبی کارکنان ذہنی تناؤ یا جسمانی اثرات سے مستثنیٰ نہیں ہیں”۔

New York ER doctor on front line of coronavirus pandemic dies by ...

واضح رہے کہ امریکی  ریاست نیویارک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے اور اب تک اس ریاست میں 17 ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس کا شکار ہوکر ہلاک ہوچکے ہیں۔