بلوچستان ،بجلی کا کرنٹ لگنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق

118

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے نیو آبادی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 14سالہ لڑکا جاں بحق ہوا ، جبکہ کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت تیرہ میل میںگاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاںبحق ہوگیاہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے نیو آبادی میں 14سالہ لڑکا بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہوگیاہے جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت تیرہ میل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار عزیز احمد ولد دل مراد جاںبحق ہوگیاہے جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔