حیدر آباد ،ایس اوپی کی خلاف ورزی پر دکانداروں پر جرمانے

305

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)اسٹنٹ کمشنر حیدرآباد سٹی محمد ابراہیم ارباب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس میں ریشم گلی ، چھوٹی گھٹی، کوہ نور چوک ودیگر علاقے شامل تھے۔اس موقع پر حکومت کی جانب سے جارکردہ نرخ سے زائد رقم وصول کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کی اور بھاری جرانے عائدکیے۔ انہوںنے شہر کے بڑے مارٹس پر بھی کارروائی کی اور ایس او پی کی خلاف روزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جبکہ دو دکانداروں کو خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے جاری کردہ ایس او پی پر عمل کریں اور مشکل وقت میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں ۔