حیدر آباد، یکم اپریل سے اب تک انتقال کرنے والے شہریوں کی تفصیلات طلب

421

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) حکومت سندھ نے پولیس کو یکم اپریل سے تاحال انتقال کرجانے والے شہریوں کی تفصیلات جمع کرنے پر لگادیا۔تمام ایس ایچ اوز نے گورکنوں سے ریکارڈ طلب کرلیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے یوسی چیئرمینوں سے چھ ماہ میں انتقال کرجانے والے افراد کا ڈیٹا بھی طلب کیاہے۔ سندھ حکومت نے پویلس کے ذریعے یکم اپریل سے تاحال انتقال کرنے جانے والے افراد کی لسٹیں مانگ لیں۔ ذرئع کے مطابق پولیس افسران نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سے ان کی حدود میں انتقال کرجانے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا حکم دیا ہے اور ان کی موت کس بیماری سے ہوئی وہ بھی معلوم کیا گیا ہے۔ ایس ایچ اوز نے ڈیٹا جمع کرنے کے لیے اپنی حدود کے قبرستانوں کے گورکنوں سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے یوسی چیئرمین سے چھ ماہ میں یوسی میں انتقال کرنے جانے والے افراد کا ڈیٹا بھی طلب کیا ہے اور ان کی موت کس بیماری میں ہوئی وہ وجوہات بھی طلب کی گئی ہیں ۔