راولپنڈی(اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ایڈمرل محمد شریف کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے ٹویٹ کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مرحوم کی مغفرت بلند درجات اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعا کی۔