کوئٹہ‘ ایف بی آر کے 14 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

84

کوئٹہ (آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کے 14 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔نجی
ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کے 14 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد آر ٹی او کوئٹہ فوری بند کردیا گیا۔ایف بی آر حکام کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ میں جراثیم کش ا سپرے کیا جائے گا۔کورونا کے پھیلائو کو روکنے کیلیے ہنگامی فیصلے کیے گئے ہیں۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں لارج ٹیکس یونٹ میں افسران اور ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ آنے تک لارج ٹیکس یونٹ میں کسی کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔