کورونا علاج کیلیے مزید اسپتالوں کو پیسیو ایمونائزیشن کی اجازت مل گئی

293

محکمہ صحت سندھ نے کورونا علاج کیلئے پیسیو ایمونائزیشن کو مزید بڑھانے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں کورونا علاج کے لیے حکومت نے کوششیں تیز کردیں، محکمہ صحت سندھ نے کورونا علاج کیلئے پیسیو ایمونائزیشن کو مزید بڑھانے کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق این آئی بی ڈی کےعلاوہ مزید 2 اسپتال تجرباتی بنیادوں پر پیسیو ایمونائزیشن تھراپی پر کام کرسکیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرروتھ فاؤ سول اسپتال،لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد میں پیسیو ایمونائزیشن تھراپی کرسکیں گے۔