محکمہ موسمیات نے روزے داروں کو خوشخبری سنادی

400

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے مئی کے پہلے ہفتے میں پھر بارش کی پیش گوئی کردی ہے،بارش سے جہاں مزید چند روزے ٹھنڈے گزریں گے،وہیں کسانوں کو خبردارکیا گیا ہے کہ گندم کسی صورت کھلی نہ چھوڑیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 3 سے 6 مئی تک لاہور سمیت وسطی پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی،بارشوں کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے گندم کے کاشتکاروں کے لئے ایڈوائزری بھی جاری کردی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ صاحب زادخان نے کہا ہے کہ کسان آنے والے چند دنوں میں محکمہ موسمیات سے مسلسل رابطہ میں رہیں اور کاشتکار کٹائی کےبعدکسی صورت گندم کھلی نہ چھوڑیں۔

دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں،محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی،کوئٹہ، لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔تاہم کشمیرمیں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔