جسٹس وقار سیٹھ کو عدالت عظمیٰ کا جج نہ بنانے پر جواب طلب

156

پشاور(خبر ایجنسیاں) پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کو عدالت عظمیٰ کا جج نہ بنانے پر پشاور ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کوعدالت عظمیٰ کا جج مقرر نہ کرنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار نے کہا کہ چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کو نظر انداز کرکے لاہورہائی کورٹ کے جونیئر جج کوپروموٹ کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کا موقف جاننے کے لیے عدالت اٹارنی جنرل کو طلب کرے۔درخواست کے جواب میں جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بارے میں اٹارنی جنرل سے پوچھ گچھ غیر متعلقہ ہے۔ یہ ایک اہم آئینی مقدمہ ہے جس کے تمام آئینی پہلوئوں کا جائزہ لیں گے کیوں کہ آئین اور قانون پر عمل درآمد ہی عدالت کا مقصود ہے۔بعد ازاں عدالت نے اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔