سعودی وزارت اسلامی امور کے ماتحت ادارے دعوہ سینٹر کے زیر اہتمام جمعے کو اسلام آباد میں20 ہزار پاکستانی خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے گئے ہیں۔
اس موقعے پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قاری بھی موجود تھے۔سعودی سفیر نے کہا کہ اسلام آباد میں 20 ہزار راشن بیگز مستحق خاندانوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔
انہوں نے دعوہ سینٹر کی جانب سے 20 ہزار پاکستانی خاندانوں میں راشن کی تقسیم کو بھی سراہا۔نور الحق قادری نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی پاکستان کا ہر حال میں ساتھ دیا ہے۔
خیال رہے اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فلاحی ادارے کی طرف سے 16 کروڑ 61 لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان تقسیم کیا گیا تھا۔
یہ امدادی سامان حکومت پنجاب کے تعاون سے لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں تقسیم کیا گیا تھا۔