پاکستان ہمارے بہترین معاونین میں سے ہے، اقوام متحدہ

238

کانگو میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی پاک افواج کی جانب سے امداد کرنے پراقوام متحدہ نے پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے کانگو میں پاکستانی افواج کا سیلاب زدگان کی امداد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دنیا میں امن و امان کو قائم رکھنے میں ہمارا ہر ممکن ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ادارے کے بہترین معاونین میں سے ایک ہے۔

اقوام متحدہ نے پاک فوج کی کانگو میں امدادی کارروائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آئی ایس پی آر کی ویڈیو ٹویٹ کی جس میں افواج کو سیلاب زدگان کی امداد کرتےہوئے دکھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں کانگو کے اویرا ریجن میں شید سیلاب آیا تھا جسکے باعث 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور ہزاروں کی تعداد میں گھروں کو نقصان پہنچا۔ پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے 2000 سے زائد لوگوں کی جانیں بچائی اور متاثرہ آبادی کو ادویات و خوارک بھی فراہم کیں۔