میسیجنگ کی معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ نے وڈیو کالنگ فیچر میں تبدیلی کر کے افراد کی تعداد میں اضافہ کردیا۔
واٹس ایپ کے مطابق وڈیو کالنگ پر اب 4 افراد کے بجائے 8 افراد شریک ہو سکیں گے۔ تاہم صارفین کی واٹس ایپ کی اس سہولت سے فائندہ اٹھانے کے لیے اپیلی کیشن کو اپڈیٹ کرنا ہوگا۔
واٹس ایپ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے واٹس ایپ وڈیو کالنگ میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
صارفین اپنے دوست، عزیر اور رشتہ داروں سے دور نہ رہیں اس لیے وڈیو کالنگ میں فیچر میں تبدیلی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ فیس بک اور واٹس ایپ کے سی ای او مارک زکربرگ نے گزشتہ ہفتہ اس کی آزمائش کی تھی جس کے بعد آج باضابطہ طور پر تعداد 4 سے 8 کردی گئی ہے۔