شہید ڈی ایس پی نصیب شاہ سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

124

ملاکنڈ (اے پی پی) شہید ڈی ایس پی نصیب شاہ کو آبائی گائوں بابا گانو ہریان کوٹ کے قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں پولیس حکام، اہلکاروں اور ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ کے حکام کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ اعجاز خان نے شہید نصیب شاہ کے گھر جا کر اہلخانہ سے تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کیلیے دعا کی۔ ضلع شانگلہ میں ڈیوٹی کرنے والے ڈی ایس پی نصیب شاہ کو نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔