پاکستان میں اس وقت17 سال سے کم عمر کے 46لاکھ بچے ماں باپ کی شفقت و محبت سے محروم یتیموں کی زندگی گزار رہے ہیں۔
افسوس ناک بات یہ ہے کہ اس تعداد میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔یتیم بچوں کی اس تعداد میں بہت سے ایسےبچے ہیں جو اچھے کھانے اور لباس سےمحروم ہیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان 13ہزار سے زاید یتیم بچوں کی آغوش اور آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت کفالت کر رہی ہے جہاں انہیں بہترین ماحول اور تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔اب تک ان بچوں کی تعلیم اور دیگر ضروریات پر 1009ملین روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نےآغوش کے علاوہ کفالت یتامی کے حوالے سے یتیم بچوں کی پرورش کے لیے ان کے اپنے گھروں میں جہاں وہ اپنی ماں یا دیگر رشتے داروں کے پاس رہتے ہیں امداد کا پروگرام شروع کیا ۔اس میں بچوں کی خوراک ، تعلیم اورصحت جیسی بنیادی ضروریات کے حوالے سے مدد کی جاتی ہے ۔
پاکستان میں اس وقت 12″ آغوش ہومز” کام کر رہے ہیں جب کہ شامی یتیم بچوں کے لیے غازی انطیب ترکی میں ایک آغوش قائم کیا گیا ہے جہاں یتیم بچوں کو بہترین رہائش ، اچھا کھانا،اعلیٰ تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور تفریح فراہم کی جارہی ہے اور معاشرے کے چیلنجز اور حالات سے نبرد آزما ہونے کے لیے بچوں کی کاونسلنگ بھی کی جاتی ہے ۔
ماں باپ کی محبت اور دست شفقت سے محروم بچوں کی کفالت ، ان کی اچھی تعلیم ، خوراک اور صحت جیسی سہولیات دینے کے لیے ہر ماہ صرف4000 روپے ماہانہ کی حقیر رقم سے آپ بھی اس کا رخیر میں حصہ لےکرایک یتیم کی زندگی بدل سکتے ہیں اور ان کو یہ احساس دلا سکتے ہیں کہ ” تم اکیلے نہیں “