کوروناقدرتی طورپروجودمیں آیا،عالمی ادارہ صحت کااعلان

348

عالمی ادارہ صحت نے جان لیوا عالمگیر وبا کورونا وائرس کو قدرتی طور پر وجود میں آنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نےڈونلڈٹرمپ کےکوروناسےمتعلق چین پرالزامات ایک بارپھرمستردکردیے۔

ڈبلیوایچ او نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس قدرتی طور پر وجود میں آیا۔

ڈبلیو ایچ او کے مائیکل ریان کا کہنا ہے کہ وائرس کےتسلسل کودیکھ کرمتعددسائنسدان اسےقدرتی قراردےچکےہیں اور ہمیں یقین دلایاگیاہےکہ وائرس قدرتی طورپروجودمیں آیا۔

صدرڈونلڈٹرمپ نےدعویٰ کیاتھاکہ وائرس کےچینی لیب میں بننےکےشواہدموجودہیں، چین نے جان بوجھ کر اس وائرس کو دنیا میں پھیلایا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس قبل کورونا وائرس کو “ووہان وائرس” قرار دئے چکے ہیں۔

امریکی صدر اپنے ملک کے اداروں کی اس رپورٹ کو بھی مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس چین سے نہیں پھیلا اور انسانی تخلیق نہیں ہے۔