کورونا ویکسینز کو کلینیکل ٹرائل کیلیے منظوری دے دی گئی، عالمی ادارہ صحت

313

واشنگٹن: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 100 سے زائد ویکسینز کی تیاری پر کام ہورہا ہے تاہم 8 کوروناوائرس ویکسینز کو کلینیکل ٹرائل کے لیے منظوری دے دی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے  کے مطابق ڈاکٹر ٹیڈروس نے بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلینکل ٹرائل کیلئے امریکہ، چین، انگلینڈ اور یورپ کی ویکسینز  منظور کی گئی ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ کوروناوائرس کو شکست دینے کیلئے تمام ممالک کو متحد ہونا پڑے گا، کورونا وائرس عالمی وبا ہے، اس کے خلاف لڑنے کیلئے عالمی سطح پر اتحاد کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر ٹیدروس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ممکن ہے وائرس طویل عرصے تک  دنیا بھر کو شکار بنائے رکھے گا تاہم ڈبلیو ایچ او سائنس اور ثبوت کی بنیاد پر بات کرتا ہے۔ ہم ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں، تمام ممالک اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔